ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ڈاکٹر بن گئے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کی۔

کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں اسپیشل کانووکیشن منعقد کیا گیا جس میں صوبائی وزراء نے شرکت کی۔

پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر وزراء نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو مبارکباد دی۔

جامعہ این ای ڈی میں تقسیم اسناد کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے زمانہ طالبعلمی کی یادیں بھی تازہ کیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہےکہ آڈیٹوریم کےکونے میں بیٹھا کرتا تھا، آج یہاں اسٹیج پر کھڑا ہوں، یہ سب آج سے بہت سال پہلے شروع ہوا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سروش حشمت لودھی نے کہا کہ وہ مجھےاعزازی ڈگری دینا چاہتے ہیں، میں نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ ابھی میں اس قابل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران بھی سروش لودھی نے کہا، میں نے منع کر دیا لیکن اس بار سروش حشمت نے مجھے ڈگری دی،یہ میرے لئے اعزاز ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 43 سال پہلے جب یہاں آیا تو میرے پہلے دوست سروش حشمت لودھی بنے، میں نے یہاں گزارا ہر دن بہت انجوائے کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.