ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

عباس آفریدی نے ہیٹ ٹرک کرلی

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عباس آفریدی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں ہیٹ ٹرک کرلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں عباس آفریدی نے آخری لمحات میں ہیٹ ٹرک بنائی۔ 

انہوں نے 17ویں اوور کی پانچویں گیند پر محمد نواز اور چھٹی گیند پر عمید آصف کو آؤٹ کیا۔ 

اس کے بعد 19ویں اوور کی پہلی گیند پر جارح مزاج بلے باز عمر اکمل کو کیچ آؤٹ کرواکر نہ صرف اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.