بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اعجاز احمد کی بھارت کیخلاف یادگار اننگز

آج سے 24 برس پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اعجاز احمد نے بھارت کے خلاف ایک یادگار اننگز کھیلی تھی۔ اعجاز احمد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کے ساتھ ساتھ سیریز میں کامیابی دلوائی تھی۔

1997 میں ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 217 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔

بظاہر ایک روزہ میچ میں یہ اسکور اتنا بڑا تو نہیں تھا مگر اس روز اعجاز احمد کے ارادے کچھ اور ہی تھے۔ بھارت کی جانب سے دیا گیا 217 رنز کا ہدف پاکستان نے محض 26 اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کرلیا تھا۔

اس میچ میں اعجاز احمد نے 84 گیندوں پر 139 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، جس میں انہوں نے 10 چوکے اور 9 چھکے لگائے تھے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس میچ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے23 گیندوں پر47 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس میچ کی ویڈیو شیئر کرکےاعجاز احمد کی یادگار اننگزکی یادیں تازہ کردیں۔

خیال رہے کہ اعجاز احمد نے 60 ٹیسٹ اور 250 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.