بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہروز کاشف کا ’مناسلو‘ کو ایک بار پھر سر کرنے کا اعلان

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے مناسلو پیک پر ریئل سمٹ اور فور سمٹ کے تنازع کے بعد ایک بار پھر اس چوٹی کو سر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی…

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے گزشتہ ہفتے نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین مناسلو چوٹی کو سر کیا تھا، ان کے ساتھ دیگر کوہ پیماؤں نے بھی اس چوٹی کو سر کیا تاہم دو روز بعد ہی بین الاقوامی ماونٹینیئرنگ کمیونٹی میں ایک نیا تنازع اٹھ کھڑا ہوا،  تنازع مناسلو کے بلند ترین مقام کا تھا۔

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے نیپال میں 8 ہزار…

یہ دعویٰ کیا گیا کہ شہروز سمیت سیکڑوں کوہ پیما اب تک جس مقام تک پہنچتے رہے وہ حقیقی طور پر اس چوٹی کا بلند ترین مقام نہیں بلکہ فور سمٹ ہے، حقیقی سمٹ چند میٹر آگے ہے جس کیلئے ایک دشوار گزار راستہ ہے۔

اسی دوران نیپال کے کوہ پیما منگما جی نے حقیقی سمٹ کرلیا اور اس کی ویڈیوز بھی پیش کردیں۔

ڈرون شاٹس سے حقیقی سمٹ اور فور سمٹ کا فرق بھی معلوم ہوگیا جس کے بعد سے دنیا بھر کے کوہ پیما کے درمیان ایک بحث جاری ہے۔

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی…

شہروز کاشف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ 14 آٹھ ہزار میٹر چوٹیوں کو سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، مناسلو کو وہ ایک بار پھر سر کریں گے۔

پاکستانی کوہِ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر کے سب سے کم عمری میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

شہروز کے پاس سرٹیفکیٹ موجود ہے مگر پھر بھی وہ اخلاقی طور پر اس چوٹی کو ایک با پھر سرکریں گے اور دوبارہ سر کرنے تک وہ اس کو اپنے ریکارڈ میں شمار نہیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.