hookup Colmar whisper hookup free nyc hookups casusl hookup review hookup lynchburg va

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان پر عمران خان بات کرتے ہیں تو پوری دنیا سنتی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان پر عمران خان بات کرتے ہیں تو پوری دنیا سنتی ہے، افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا مثبت کردار دنیا کے سامنے ہے، وزیر اعظم نے ہمیشہ کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں ایک قطرہ خون بہے بغیر تبدیلی آنا پاکستان کا مرہون منت ہے، پاکستان نے طالبان کی دیگر ملکوں سے بات چیت کرائی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے لائحہ عمل دیا ہے کہ جو گروپ پاکستان کے ساتھ وفاداری کا عہد کریں گے، انہیں قومی دھارے میں لانے میں مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسا لیڈر اس وقت کوئی نہیں ہے، وزیر اعظم شجر کاری کے معاملے پر دنیا کی رہنمائی کررہے ہیں، عمران خان کے وژن کے تحت جہلم میں درخت لگائے گئے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ افغان جنگ کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا، پاکستان نے امریکا اور دیگر ممالک کی بات چیت طالبان سے کرائی تھی۔

فواد چوہدری کا  یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری حکومتوں نے پاکستان کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا، تحریک انصاف کا غیر سنجیدہ لیڈر شپ سے کوئی مقابلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن کے لیے ایسے گروپ سے بات چیت ہورہی ہے جو بھٹکے گئے تھے، افغانستان میں تبدیلی آئی اور کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، ملک میں امن ہوگا تو ہی معیشت مستحکم ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کی ریشہ دوانیاں ختم ہوگئی ہیں، ملک کو سیاسی اور معاشی پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے، بلوچستان میں 3 ہزار سے زائد افراد دوبارہ قومی دھارے میں شامل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی لڑائی لڑنے والی جماعتیں آمرانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں، پاکستان کے اندر ہماری تمام تر توجہ سیکیورٹی اور معیشت پر ہونی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.