pregnant hookup free messege hookup sites best place for discreet hookups married black gay hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایم سی نے طلبہ اور ڈاکٹروں کی تکلیف میں اضافہ کیا، عذرا پیچوہو

وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے طلبہ اور ڈاکٹروں کی تکلیف میں اضافہ کیا، گزشتہ سال پی ایم سی کے ٹیسٹ میں بہت سی غلطیاں تھیں۔

عذرا فضل پیچوہو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ صوبوں کے سلیبس پر ٹیسٹ لینا ہوگا، انہوں نے پنجاب کے سیلیبس پر ٹیسٹ شیٹ بنائی، صرف سندھ نہیں پورے پاکستان کے طلبا احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ڈینٹل سرجری کی 600 میں سے 400 سیٹیں خالی گئیں اور نجی یونیورسٹیوں نے دوسرے صوبوں سے بچوں کو داخلہ دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلے سال 60 فیصد اور اس سال 65 فیصد پاسنگ مارکس رکھے گئے، میڈیکل ٹیسٹ کے لئے اگلے سال ہم اپنے امتحانات خود لیں گے، پی ایم سی اگر ڈاکٹروں کی رجسٹریشن نہیں کرتا تو نہ کرے۔

عذرا فضل پیچوہو کا مزید کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کے لئے اسپرے شروع کردیا ہے، ڈینگی کا مچھر صاف اور میٹھے پانی میں ہوتا ہے، ڈینگی کے پچھلے سال سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.