اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے تحفظ استحقاق بل میں ترامیم منظور کرلیں، ترامیم کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ بل میں 1972 کے اصل قانون میں ایک شیڈول کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظات پر تحفظ استحقاق بل سے شقیں ختم کی گئیں، اُن کے لیے صحافی قابلِ احترام ہیں، وہ خود اور اُن کی جماعت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔
چودھری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ صحافیوں پر قدغن لگانے کے خلاف وہ خود کھڑے ہیں، صحافی برادری کے تحفظات پر شقوں کو ختم کر دیا گیا، صحافی برادری کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔
Comments are closed.