بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹیڈیم کے چوکیدار نے محمد رضوان کو تھپڑ کیوں مارا تھا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ایک بار کرکٹ گراؤنڈ دیکھنے پر گراؤنڈ کے چوکیدار نے تھپڑ رسید کر دیا تھا۔

پاکستانی وکٹ کیپر، بلے باز محمد رضوان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے کرکٹ  کیریئر سے متعلق دلچسپ باتیں بتا رہے ہیں۔

محمد رضوان کا اس انٹرویو میں کہنا ہے کہ ’یہ بات سب جانتے ہیں کہ اُن کا تعلق کسی بڑے گھرانے سے نہیں بلکہ ایک متوسط طبقے سے ہے، یہی وجہ تھی کہ اُن کے پاس کرکٹ کھیلنے کے لیے سامان بھی نہیں ہوتا تھا۔‘

اس انٹرویو کے دوران محمد رضوان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فیس بُک اور انسٹا گرام کی بھی تردید کی گئی۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اُن کا صرف ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔

انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران ایک پرانا دلچسپ قصہ بھی سُنایا۔

محمد رضوان کا بتانا تھا کہ ’ایک بار وہ کرکٹ گراؤنڈ دیکھنے کی خواہش سے گراؤنڈ چلے گئے تھے، گراؤنڈ میں موجود چوکیدار نے اُن سے پوچھا کہ وہ یہاں کیا کر رہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ گراؤنڈ دیکھنے آیا ہوں، اس جواب پر فوراً سے چوکیدار نے اُنہیں پیچھے سے تھپڑ جڑ دیا اور کہا کہ باہر نکل جاؤ گراؤنڈ کے بچے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.