بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹیٹ بینک کا درآمدات پر کیش مارجن میں نرمی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے درآمدات پر کیش مارجن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق 100فیصد نقد مارجن کی ضروریات میں 25 فیصد تک نرمی کر دی گئی ہے۔

قومی بچت اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے لیے اسلامی ٹرم ڈیپازٹس اسکیمز متعارف کرادی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق نظرثانی درآمد سے ادائیگی کی مدت91 سے 180 دن پر لاگو ہوگی۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق 181 دن سے اوپر تک کیش کی ضرورت صفر فیصد ہوگی، نئی شرائط تمام نئی درآمدات کے لیے دستیاب ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق درآمدکنندگان کو ریلیف دینے کے لیے کیش مارجن شرائط میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.