سینیٹ اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے اسٹیٹ بینک ایکٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا ایکٹ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں، پالیسی لانا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بل کو کمیٹی میں بھیجا جائے اور ہم اس پر کام کریں گے۔
سینیٹر دنیش کمار نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی حمایت کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ لسبیلہ میں انڈسٹری تباہ ہوگئی، بلوچستان انڈسٹری پنجاب اور کراچی منتقل ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے ساتھ یتیموں جیسا سلوک ہو رہا ہے، یہی ناانصافی بدامنی کو جنم دیتی ہے۔
Comments are closed.