کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز اور اسٹیل ٹاؤن میں درختوں کی کٹائی جاری ہے، اسٹیل ملز جانے والی شاہراہ پر موجود 40 سال پرانے درختوں کو کاٹ دیا گیا۔
پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کی جانب سے سوکھے درختوں اور جھاڑیوں کی صفائی کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔
پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کی جانب سے یہ ٹھیکہ بغیر ٹینڈر اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بینر لگا کر دیا گیا تھا۔
انچارج ہارٹی کلچر نے شاہراہ پر بینر لگا کر خواہش مند افراد سے درخواستیں وصول کیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سوکھے درختوں اور جھاڑیوں کو کاٹنے کا ٹھیکہ مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو 6 ماہ کے لیے دیا گیا ہے۔
Comments are closed.