پیر 8 ذیقعد 1444ھ 29؍مئی 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ: اسد عمر کی درخواستِ حفاظتی ضمانت پر آج ہی سماعت مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کی حفاظتی ضمانت پر آج ہی سماعت مقرر کر دی۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر اپنی حفاظتی ضمانت لینے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی اس ڈویژن بینچ کا حصہ ہیں۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اسد عمر کی جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پی ٹی رہنما اسد عمر نے دہشت گردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

اسد عمر نے اپنی دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور کے تھانہ گلبرگ میں 10 مئی کو درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے کم از کم 2 ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

اسد عمر نے استدعا کی ہے کہ عدالت ایسا حکم دے کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی اس مقدمے میں مجھے گرفتار نہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد تھانہ گلبرگ میں اسد عمر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.