پیر 8 ذیقعد 1444ھ 29؍مئی 2023ء

نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کا اسکول بند ہونے پر ترجمان کی وضاحت

پاکستان ہائی کمشن نئی دہلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی مشن کے عملے کے بچوں کے لیے قائم اسکول بند سے متعلق وضاحت کر دی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ تعلیمی سال کی تکمیل پر پاکستان ہائی کمیشن اسکول کی سرگرمیاں معطل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تعطل پاکستان ہائی کمیشن کے کم عملے اور داخلوں میں کمی کی وجہ سے ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ عوامی اسکول نہیں، صرف پاکستان ہائی کمیشن کے بچوں کی ضروریات پوری کرتا تھا۔

لاہوربھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی…

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن کا سفارتی عملہ جون 2020 میں بھارت کی درخواست پر آدھا کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کے بچوں کی تعلیم کے لیے قائم اسکول کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے جس سے وہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.