پیر 8 ذیقعد 1444ھ 29؍مئی 2023ء

محمد عامر کی نظر میں پاکستان کے ٹاپ 5 بولر کون ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد عامر نے قومی ٹیم کے 5 بہترین بولرز میں خود کو پہلے نمبر پر رکھا ہے۔

2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے 31 سالہ محمد عامر کا کہنا ہے کہ تجربے کے لحاظ سے وہ قومی ٹیم کے ٹاپ بولرز میں خود کو پہلے نمبر پر رکھیں گے۔

کرکٹر محمد عامر نے حال ہی میں جیو نیوز کے شو ’ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی، اس دوران اُن سے میزبان تابش ہاشمی نے قومی ٹیم کے 5 ٹاپ بالرز سے متعلق سوال کیا۔

A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)

تابش ہاشمی نے محمد عامر کو بالر شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین وسیم جونیئر کا آپشن دیتے ہوئے پوچھا کہ کون سب سے بہتر ہے، اس کے جواب میں محمد عامر نے خود کو پہلے نمبر پر رکھتے ہوئے بالر نسلیم شاہ کے ساتھ پیئرنگ کرنے کو ترجیح دی۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ نسیم کا ایک مکمل بالر ہے، وہ نئے ہیں مگر ہر طرح کی بالنگ جانتے ہیں۔

A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)

محمد عامر نے شو کے دوران ایک پرانا مزاحیہ قصہ بھی سنایا۔

کرکٹر کا شو کے دوران دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے بتانا تھا کہ سینئر کھلاڑی سعید اجمل اور شعیب اختر دونوں ہی کی حسِ مزاح بہت تیز ہے، دونوں سے جگت بازی میں کوئی نہیں جیت سکتا۔

محمد عامر نے کہا کہ جگت بازی میں سعید اجمل پہلے اور شعیب اختر دوسرے نمبر پر ہیں۔

A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.