جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

سندھ ہائیکورٹ کا ایم پی او کے تحت نظر بند پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ایم پی او کے تحت نظر بند شہریوں اور پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت محکمۂ داخلہ سندھ اور پولیس حکام سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا مسئلہ ہے۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں بھی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

عدالت نے حاجی محمد کو ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک شہری کی آزادی کا مسئلہ ہے، نظر بند کیے جانے والوں کے خلاف کیا مواد ہے؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہمیں موقع دیا جائے کہ ہم درخواست گزاروں کے خلاف مواد پیش کر دیں گے۔

عدالت نے 40 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان اور شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

پی ٹی آئی کے کارکنان اور شہریوں کی رہائی سے متعلق تقریباً 50 درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.