بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: مختلف اسپتالوں میں 508 آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض زیرِ علاج

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں کے 807 آکسیجن بیڈز میں سے 508 پر کورونا وائرس کے مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص 299 آکسیجن بیڈز خالی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص 112 وینٹی لیٹرز میں 56 پر مریض زیرِ علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں 183 آکسیجن بیڈز میں 139 پر کورونا وائرس کے مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ آئی ایچ آئی ٹی سی کے 105 آکسیجن بیڈز میں سے 91 پر کورونا کے مریض ہیں۔

پولی کلینک اسپتال میں 47 آکسیجن بیڈز میں سے 28 پر کورونا وائر کے مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ فیڈریل گورنمنٹ اسپتال میں 100 آکسیجن بیڈز میں سے 9 پر کورونا مریض ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پمز کے 21 وینٹی لیٹرز میں سے 5 پر کورونا  کے مریض ہیں جبکہ آئی ایچ آئی ٹی سی کے 20 وینٹی لیٹرز میں سے 8 پر کورونا وائرس کے مریض زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے 15 سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.