بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد، جمعرات اور جمعے کو ریسٹورنٹ مکمل بند رکھنے کا نوٹیفیکشن جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسٹورنٹ جمعرات اور جمعے مکمل بند کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے طور پر 11 اپریل تک ریسٹورنٹ ہفتے میں 2 دن بند رہیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے اسلام آباد میں ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی ہے۔

نوٹیفیکشن میں یہ بھی کہا گیا کہ  ریسٹورنٹ پر اِن ڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ دونوں بند رہیں گی، صرف ٹیک اوے اور ڈلیوری کی سہولت جاری رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.