امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں شام کے شہر حلب سے دگنی عمارتیں تباہ کر دی ہیں۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ چھیڑی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں کے قریب بعض سب سے بڑے بم گرائے ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں ان 7 ہفتوں میں تباہ ہونے والی عمارتیں حلب شہر میں 3 سال کے دوران تباہ ہونے والی عمارتوں سے دگنی ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی بم باری میں ایک اور صحافی شہید ہو گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر بم باری میں صحافی احمد جمال المدون شہید ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید صحافیوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے۔
غزہ پر اسرائیلی بم باری میں 50 سے زائد میڈیا دفاتر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
غزہ میں اسرائیل بم باری سے 24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ غزہ میں موجود 5 اسرائیلی یرغمالی بھی مارے گئے۔
اسرائیل نے حماس کے اہم رہنما حسن الاطرش کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے، حسن الاطرش پر حماس کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام ہے۔
Comments are closed.