مقبوضہ بیت المقدس میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر درجنوں افراد نے دھرنا دیتے ہوئے حکومت سے مستعفی ہونے اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
نیتن یاہو کی حکومت 7 اکتوبر کے حملے کے بعد مقبولیت کھو رہی ہے۔
اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کے سروے کے مطابق 64 فیصد اسرائیلیوں نے 90 دن کی جنگ کے بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی کارکردگی ناکافی قرار دی۔
ایک دوسرے سروے میں 46 فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ نیشنل یونٹی پارٹی کے رہنما بینی گانٹز ملک کی قیادت کے لیے موزوں ترین شخص ہیں۔
Comments are closed.