اسرائیل میں بن یامین نیتن یاہو کے بارہ سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے نئی مخلوط حکومت تشکیل دے دی۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی پارلیمان نے اتوار کو نئی اتحادی حکومت کے قیام کی منظوری دے دی۔
انتہائی دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم ہوں گے، معاہدے کے تحت دو سال بعد سیکولر رہنما اور مخلوط حکومت کے شراکت دار یائر لیپڈ وزیراعظم بنیں گے۔
واضح رہے کہ 71 سالہ نیتن یاہو سب سے طویل عرصے تک اسرائیل کے وزیراعظم رہے۔ اب وہ لیکود پارٹی کے رہنما برقرار رہتے ہوئے حزب اختلاف میں رہیں گے۔
Comments are closed.