غزہ کے نہتے عوام پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، غزہ کی پٹی پر رات بھر بمباری جاری رہنے کے باعث اسپتالوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔شہادتوں کی تعداد 770ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت، ڈبلیو ایچ او نے غزہ کے ہسپتالوں میں “فوری طبی امداد کو یقینی بنانے کے لیے” انسانی راہداری کا مطالبہ کیا ۔ جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پر “مکمل ناکہ بندی” کا اعلان کیا ، جس میں خوراک اور ایندھن کے داخلے پر پابندی بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ کسی آبادی کو بھوکا مارنے کے ارادے سے اس طرح کا محاصرہ اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت جنگی جرم ہے۔
Comments are closed.