بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل فلسطین کشیدگی :شہید فلسطینوں کی تعداد 1055 سے تجاوز

غزہ پر اسرائیل نے پانچویں روز بھی حملے جاری ر کھے  ہوئے ہے، اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 1055 ،زخمیوں کی تعداد 5184 سے تجاوز کر گئی۔

فلسطینی وزارت صحت  کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1,055 اور زخمیوں کی تعداد 5,184 ہوگئی ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1055 اور زخمیوں کی تعداد 130 ہو گئی ہے۔

https://x.com/PalestineChron/status/1712043299777769678?s=20

 حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت بچوں کو نشانہ نہیں بناتی، اور مغربی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی بیانیے کی طرف توجہ نہیں دیں بلکہ حقیقت کو دکھائیں ۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، پناہ گزین کیمپ پر بھی حملے کئے گئے ،اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،ایمبولینس اور امدادی کارکن بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں ہیں ۔ اسرائیلی بمباری میں 9 صحافی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی مزید سخت کردی ہے، پانی بجلی، خوراک اور ایندھن کی فراہمی مکمل بند کردی گئی ہے جس کے باعث پہلے سے پابندیوں کے شکار غزہ کے رہائشیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہلاک 14فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی ہے جبکہ حماس کے حملے میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 170ہوگئی ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے حملے میں اب تک اسرائیلیوں کی ہلاکتیں 12 سو سے زائد ہو گئیں۔

You might also like

Comments are closed.