پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بجائے تم کشمیریوں کے لئے آواز اٹھاتے، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف غداری کے پرچے کاٹنے شروع کردیئے۔
مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب کشمیر کو تمہاری آواز کی ضرورت تھی یہاں کے وزیراعظم کے خلاف غداری کے مقدمے کروا رہے تھے۔
مریم نواز نے کہا کہ تم سینیٹ کے الیکشن میں دوسری جماعتوں کے ووٹ توڑنے میں لگے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دو اور گھرجاؤ، عوام آپ کو معاف نہیں کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان میرے محترم بزرگ ہیں۔
اس سے قبل مریم نواز اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کے لیے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد پہنچیں، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
Comments are closed.