ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونا خوش آئند ہے، فردوس عاشق

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 13 اکتوبر کو جھنگ میں پہلے سیاسی پاور شو سے قبل پارٹی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونا خوش آئند ہے۔

ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی کاوشوں سے الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے پر پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے بعد آئی پی پی کی عوامی رابطہ مہم مزید زوردار اور متحرک ہوجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.