جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

اختلافی نوٹ میں فٹ نوٹ

دو ججز کے اختلافی نوٹ میں فٹ نوٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ فٹ نوٹ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل کے اختلافی نوٹ کا حصہ ہے۔

فٹ نوٹ کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کا 23 فروری کا فیصلہ کیس کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔

اختلافی نوٹ میں شامل فٹ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کا معاملہ پہلے 9 ممبرز پر مشتمل بینچ نے سنا۔

پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلی کے انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل کا اختلافی نوٹ بھی پڑھ کر سنایا۔

فٹ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواستیں مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا تھا۔

فٹ نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بعد میں 2 ججز نے خود کو بینچ سے الگ کیا اور 2 نے درخواستوں کو مسترد کیا۔

اختلافی نوٹ میں موجود فٹ نوٹ کے مطابق بینچ کی تشکیل 27 فروری کو دوبارہ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.