مکس مارشل آرٹس کے کھلاڑی احمد مجتبی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات میں کہا کہ حوصلہ افزائی اور حمایت پر شکر گزار ہوں۔
احمد مجتبیٰ نے کہا کہ نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اللہ پر یقین رکھیں، محنت اورعزم کے اصول کو اپنائیں۔
اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کو ناقابلِ یقین شکست دینے والے ایم ایم اے فائٹر احمد مجتبیٰ سے ملاقات کا وعدہ پورا کیا تھا۔
احمد مجتبیٰ کی یادگار جیت پر شعیب اختر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں احمد کا خود استقبال کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سنگاپور میں ہوئے ون چیمپئن شپ کی لائٹ ویٹ کیٹگری کے مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں احمد ولورین مجتبی نے بھارتی حریف راہول راجو کو محض چند سیکنڈز میں کاونٹر پنچ مار کر ناک آؤٹ کر دیا تھا۔
Comments are closed.