بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احمد عمر شیخ کا نام مشتبہ افراد کی فہرست میں ڈالنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے احمد عمر شیخ کانام مشتبہ افراد کی فہرست میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے احمد عمر شیخ کا نام مشتبہ افراد کی فہرست میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ممکنہ رہائی کے بعد عمر شیخ کا نام انسداد دہشتگردی کے شیڈول فورتھ میں رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول فورتھ میں شامل افراد اپنا علاقہ تھانہ ایس ایچ او کی اجازت کے بغیر نہیں چھوڑ سکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول فورتھ میں شامل افراد کو مشتبہ دہشتگرد قرار دیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.