بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احساس راشن رجسٹریشن کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز

احساس راشن رجسٹریشن کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا گیا۔ رعایت کے لیے ہر گھرانے کا ایک ہی فرد اہل ہوگا۔

احساس پروگرام کی چیئرپرسن اور وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس راشن رعایت کے لیے ہر گھرانے کا ایک ہی فرد اہل ہوگا، گھرانے کا کوئی بھی فرد رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرسکتا ہے۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ نمبر ایسی موبائل سم سے بھیجا جائے جو اسی شخص کے نام پر رجسٹر ہے، احساس راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت نے مزید کہا کہ کریانہ مالکان راشن پروگرام کے لیے صرف احساس راشن ویب پورٹل پر ہی رجسٹر ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.