بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لگتا ہے وزارت آئی ٹی کی رفتار پلاننگ کے تحت کم کی جاتی ہے، امین الحق

حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی رفتار کو کم کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ اتحادی جماعت کے پاس ہے۔

وفاقی وزیر امین الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئندہ انتخابات میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو وفاقی حکومت نے کوئی مرکزی کردار نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی انٹرنیٹ ووٹنگ کا تمام ہوم ورک وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے کروانے کے بعد یہ ذمہ داری بھی نادرا اور الیکشن کمیشن کو دے دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.