بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیان حلفی اور آڈیو ٹیپ کی تہہ میں پہنچنے کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بیان حلفی اور آڈیو ٹیپ کی تہہ تک پہنچنے کی ضر ورت ہے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اظہار خیال کیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی اور سابق چیف جسٹس کے آڈیو ٹیپ کی تہہ تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب آڈیو کی صداقت کی تصدیق ہوگئی، فرانزک کے ماہر امریکی ادارے نے اسے درست قرار دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ بیان حلفی اور آڈیو ٹیپ میں آنے والی باتیں خوفناک ہیں، یہ کام عدلیہ کا ہوتا ہے کہ پتہ چلائیں حقیقت کیا ہے، ہم تحقیقات کے نتائج بھگتنے کو تیار ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آڈیو کے معاملے کی تصدیق کرانی چاہیے، مجھے کسی ویڈیو کا علم نہیں نہ اس معاملے کا مسلم لیگ ن سے تعلق ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوئے ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ رانا شمیم بیان حلفی سے ہٹ جاتے ہیں تو اس کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی، چیف جسٹس کا معاملہ آئے گا تو سوموٹو نوٹس لینا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ایسا موقف نہیں دیا کہ ثاقب نثار کی آڈیو بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی نواز شریف یا مریم نواز کا کیس آتا ہے لیکس یا بیان حلفی سامنے آتے ہیں، منطقی انجام یہی ہے کہ نواز شریف واپس آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.