بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالتی حکم پر نسلہ ٹاور کراچی گرانے کاکام شروع

عدالتی حکم پر کراچی کی شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈیمولیشن اسکواڈ نے کمشنر کراچی کے احکامات پر کام کا آغاز کیا۔

حکام کے مطابق پری ڈیمولیشن میں ٹاور میں واقع فلیٹس کے دروازے، کھڑکیاں اور آہنی جالیاں گرائی جائیں گی۔

کراچی میں شاہراہِ فیصل پر نرسری کے قریب واقع نسلہ ٹاور کو سپریم کورٹ کے حکم پر گرانے کے لیے 4 کمپنیاں میدان میں آگئیں۔

حکام کے مطابق نسلہ ٹاور کی بالائی منزل سے روایتی طریقے سے پری ڈیمولیشن کا کام جاری ہے، گرانے کے لیے آؤٹ سورس افرادی قوت بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

عدالت نے نسلہ ٹاور کو کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے گرانے کا حکم دیا تھا، کمشنر کراچی نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کروادی ہے۔

دوسری طرف کراچی کے گلشن اقبال میں قائم تجوری ہائٹس کو گرانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

تجوری ہائٹس کو گراکر رپورٹ 24 نومبر تک سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.