بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ویڈیو کیوں شیئر کی؟

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ ججوں کے خلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے اپنے بیان کو درست ثابت کرنے کےلیے ایک ویڈیو بھی شیئر کردی ہے۔

فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک پرانی ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں وہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں، ویڈیو کے آخر میں جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی وائرل ہونے والی مبینہ آڈیو بھی شامل کی گئی ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب آڈیو کی صداقت کی تصدیق ہوگئی، فرانزک کے ماہر امریکی ادارے نے اسے درست قرار دیدیا۔

ویڈیو میں سابق چیف جسٹس کی تقریر میں شامل چند الفاظ ان کی مبینہ آڈیو میں بھی شامل ہیں، جس سے امکان ظاہرکیا گیا ہےکہ مبینہ طور پر وائرل شدہ آڈیو ایڈٹ کی گئی ہے اور اس کے الفاظ مذکورہ ویڈیو سے لیےگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لگتا ہے ججوں کے خلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی، اس مذموم مہم کے پیچھے سارے کردار سامنے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوئے ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امید ہے اس معاملے میں عدالتیں نرم رویہ اختیار نہیں کریں گی اور اس توہین آمیز مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.