بھارت میں کورونا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا، ایک روز میں 3 لاکھ 79 ہزار متاثرین اور 3645 اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
کمبھ کے میلے سے کورونا میں اضافے کے بعد ایک اور ہندو مذہبی تہوار کی اجازت دینے پر اترکھنڈ حکومت پر شدید تنقید کی گئی۔ جس کے بعد ریاست اتراکھنڈ نے مئی میں ہونے والی سالانہ چاردھم یاترا منسوخ کر دی۔
دریں اثنا امریکا نے بھارت کیلئے 10 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی کورونا وائرس سے نمٹنے والے سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ روس نے آکسیجن جنریٹر اور وینٹیلیٹرز پر مشتمل طبی امداد بھارت بھیج دی ہیں۔
Comments are closed.