ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

اب یہ سوال بار بار نہیں ہونا چاہیے کہ نواز شریف آ رہے ہیں یا نہیں: شہباز شریف

سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب یہ سوال بار بار نہیں ہونا چاہیے کہ نواز شریف آ رہے ہیں یا نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج پھر دہراتا ہوں کہ نواز شریف تشریف لا رہے ہیں، اللّٰہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان میں ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 16ماہ میں مسائل کے حل کے لیے جان توڑ کوشش کی، خداناخواستہ پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو کیا صورت حال ہوتی، پیٹرول پمپ خالی ہو جاتے، دوائیاں ناپید ہو جاتیں اور روزمرہ کی اشیاء نہ ملتیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو لاکھوں لوگ بے روزگار ہو جاتے، ہم موٹر سائیکل والوں کو سستا پیٹرول دینا چاہتے تھے، موٹر سائیکل والوں کے سستے پیٹرول کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی، مگر یہ مطالبہ آئی ایم ایف نے نہیں مانا، گھبرانے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اچھا وقت آنے والا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ صاف شفاف الیکشن میں جو بھی جیتے فیصلہ ماننا ہو گا، احتساب سب کے لیے ہونا چاہیے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ احتساب وہ ہے جو سامنے نظر آتا ہو اور لوگ مانتے ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.