جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

اب مسئلہ چاند پر عید ’کیسے‘ منانے کا ہے ، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ نہیں ہے کہ ہم چاند دیکھ سکتے ہیں یا نہیں، اب تو مسئلہ یہ ہےکہ جو چاند پر ہوں گے انہیں عید کیسے منانی ہے۔

وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے زیراہتمام خلائی مشاہدہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیس لیبارٹری ہم اب گوادر، کراچی اور پشاور میں بھی بنانے جارہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سپارکو کو وزارتِ سائنس وٹیکنالوجی کو واپس دینا چاہیے، اسپارکو کو وزارت سائنس کے ماتحت نہ کیا گیا تو سول اسپیس پروگرام شروع کریں گے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ملک میں روزہ اور عید متفقہ طور پر ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلمان سائنسدانوں کے دل کے قریب مضمون بھی فلکیات تھا،ہم چاند کو کولونلائز کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے کہا تھا ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 1960 میں ہم نے اسپیس پروگرام لانچ کیا تھا، یو ایس ایس آر کے بعد پاکستان دوسرا ملک تھا جس نے اپنا راکٹ خلا میں بھیجا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.