اسمارٹ فون کے صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ صحت و تندرستی کا اندازہ لگانے والی دو اہم علامتیں دل کی دھڑکن اور سانس کی رفتار کو اب اسمارٹ فون کے ذریعے بھی جانچا جاسکے گا۔
گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اگلے مہینے سے یہ فیچرز پکسل فون کے لیے گوگل فٹ ایپ میں دستیاب ہوں گے۔
سانس کی رفتار معلوم کرنے کے لیے آپٹیکل فلو نامی اسمارٹ فون کیمرے اور کمپیوٹر وژن کی تکنیک استعمال کی گئی ہے جب کہ دل کی دھڑکن دیکھنے کے لیے اسمارٹ فون کیمرا آپ کی انگلیوں پر ہونے والی تبدیلیوں کا پتا لگاتا ہے اس وقت جب آپ کے دل سے تازہ آکسیجینیٹڈ خون بہتا ہوا آپ کے جسم سے گزرتا ہے۔
اس نئی ٹیکنالوجی کے تحت ’گوگل فٹ‘ آپ کو اپنے اسمارٹ فون کیمرے کا استعمال کرکے دل کی شرح اور سانس کی شرح پیمائش کرنے کی اجازت دے گا۔
Comments are closed.