آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے موجودہ ڈاکٹرائن کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکورٹی اور وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور عوام کے اٹوٹ رشتے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والی قوتوں کا مقدر ناکامی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے، افغانستان میں امن دشمن علاقائی استحکام کو خطرات سے دوچار کررہے ہیں، پاکستان خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، مختلف حالات اور بدلتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کے پُرامن اور دیرپا حل پر زور دیا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، انہوں نے کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر شرکاء کو مبارک باد دی۔
Comments are closed.