بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کے کیس میں نیا ڈرامائی موڑ آگیا

لاہور  کے علاقے وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کے کیس میں ڈرامائی موڑ آگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی ریکارڈ یافتہ ہے، کئی مقدمات میں ملزمہ اور کئی میں مدعیہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اندارج مقدمہ کے لیے شناختی کارڈ نمبر، کوائف غلط جمع کروائے، ایف آئی آر میں لڑکی کی طرف سے فراہم کیا گیا موبائل نمبر بھی غلط نکلا۔

امان نامی لڑکی نے پولیس کو بتایاکہ وہ اپنے والد کی وفات پر پاکستان آئی، لیکن سوتیلی والدہ نے اسے گھر سے نکال دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی زیادتی کی تصدیق کے لیے میڈیکل بھی نہیں کروانا چاہتی۔

ملزم نے پولیس کو ابتدائی بیان دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی سے زیادتی نہیں کی لڑکی نشہ کرتی ہے، نشہ سے روکنے پر مشتعل ہو گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.