بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور بھارت کا قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت  نے جیلوں میں موجود اپنے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے، پاکستان نے 51 شہریوں اور 558 ماہی گیروں سمیت 609 بھارتی قیدیوں کی فہرست کا اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے تبادلہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے ملکوں میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔

فہرستوں کے مطابق پاکستان میں کل 609 بھارتی قیدی ہیں۔

 بھارت میں 345 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔ قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہر سال یکم جولائی کو کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.