یوروپول نے آن لائن بینک فراڈ کرکے 10 ملین یورو کی رقم ہتھیانے والے 106 افراد کو گرفتار کروا دیا۔
یوروپول کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس کی فنی معاونت سے اسپین اور اٹلی کی پولیس نے آن لائن فراڈ کرنے والے ایک ایسے منظم گروہ کو گرفتار کیا ہے جو منی لانڈرنگ، ڈرگ ٹریفکنگ اور جائداد سے متعلق جرائم میں بھی ملوث تھا۔
یوروپول کے مطابق اس گروپ کے تانے بانے اٹالین مافیا سے ملتے ہیں جنہوں نے سینکڑوں لوگوں کے ساتھ مختلف طریقوں سے فراڈ کرکے ایک کروڑ یورو کی رقم حاصل کرلی تھی۔
اس آپریشن کے دوران 16 مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے، 118 بینک اکاؤنٹ فریز کرکے 106 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ان گرفتار شدگان میں سے اکثریت کا تعلق اسپین جبکہ چند افراد کا تعلق اٹلی سے بھی ہے۔
اس کے ساتھ ہی پولیس نے ان چھاپوں کے دوران 224 کریڈٹ کارڈز، سم کارڈز، پوائنٹ آف سیل ٹرمینلز اور منشیات پیدا کرنے والے اوزار بھی اپنے قبضے میں لیے ہیں۔
Comments are closed.