www.latinamericancupid.com español super handsome boy be kind be sweet be a gentleman niche dating site normal girl height

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دیر بالا، زمین کی تنازعے پر جرگےمیں فائرنگ، 9 جاں بحق

دیر بالا میں دو فریقین کے درمیان زمین کی تنازعے پر جرگےمیں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جان بحق ہوگئے جبکہ چھ افراد زخمی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر جرگہ ممبران ہیں۔

دیربالا کے علاقے براول میں دو فریقین جہان عالم اور باچا منیر گروپ کے درمیان زمین کی تنازعہ پر جرگہ ہورہا تھا۔ 

جرگے کے دوران تلخ کلامی ہوئی اور فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی۔

 پولیس کے مطابق اب تک 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور چھ افراد زخمی ہیں۔

 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں بیشتر کی حالت نازک ہے۔

 علاقے میں مزید تصادم روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچی، دوسری طرف عوام نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.