بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یہ ایک نہیں دو پاکستان ہیں، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک نہیں دو پاکستان ہیں، نیا پاکستان بنانے والے احتساب سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں؟

سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے وزیر اعظم کو بیرون ملک دوروں میں ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ ڈویژن کہہ رہی ہے کہ تحائف کی تفصیلات بتانے سے دیگر ممالک سےتعلقات متاثر ہونگے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے تو ماضی کی حکومتوں کو بیرون ممالک دوروں پر ملنے والے تحائف کی نیلامی کا فیصلہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.