بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم کے محمد حسین اور اسپیکر میں تلخ جملوں کا تبادلہ

سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے شور شرابا کیا۔ اجلاس میں بولنے کی اجازت نہ دینے پر ایم کیو ایم پاکستان کے محمد حسین اور اسپیکر اسمبلی میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

 سندھ اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی شور شرابہ شروع ہوگیا، ایم کیو ایم کے محمد حسین اور اسپیکر میں مکالموں کا تبادلہ ہوا۔

محمد حسین کا کہنا  تھا کہ اجلاس میں ہمیں بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی، نکتہ اعتراض اور توجہ دلاؤ نوٹس پر بھی ہمیں روک دیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.