بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے پاکستان سے تحفے میں آم بھیجنے پر شہباز شریف کا خط لکھ کر شکریہ ادا کیا ہے۔
شیخ حسینہ نےخط میں پاکستانی آموں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان سے آم بھیجنے پر آپ کی مشکور ہوں، آم بہت لذیذ ہیں، ہم خوب محظوظ ہوئے۔
اُنہوں نے خط میں شہباز شریف کو دونوں ممالک کےدرمیان تعاون سے ترقی پانے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
اُنہوں نے شہباز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میری آپ کے لیے صحت مند اور خوش گوار زندگی کی دعائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شیخ حسینہ واجد نے بھی شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوایا تھا۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق، اسلام آباد میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر نے 1500 کلو آم وزارت خارجہ کے پروٹوکول افسر کے حوالے کیا تھا۔
اس حوالے سے پاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم حسینہ واجد کا یہ تحفہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
Comments are closed.