جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آسٹریلیا کا ٹریک ریکارڈ بھارت کے خلاف اچھا ہے: سابق آسٹریلوی کھلاڑی

بھارت سے فائنل میچ سے قبل سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا ٹریک ریکارڈ بھارت کے خلاف اچھا ہے۔

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ایک بہت بڑا اسٹیج ہے، موجودہ ٹیم کے کئی آسٹریلوی کھلاڑی ورلڈ کپ فائنل کھیل چکے ہیں۔

ایڈم گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ بھارت ٹورنامنٹ اچھا کھیل رہا ہے، آسٹریلیا کو پرفیکٹ کرکٹ کھیلنی ہو گی۔

سابق اوپنر میتھیو ہیڈن نے کہا کہ آسٹریلیا نے سیمی فائنل بہترین انداز سے کھیلا، آسٹریلیا حال ہی میں بھارت کو ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں ہرا چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.