آزاد کشمیر کے شہری نے اپنی ساری زمین مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے نام کردی۔
وصیت نامے میں زاہد حسین نامی شہری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تمام اراضی چاہے وہ 50 ہزار کینال ہو یا 32 ہزار کینال، وہ مریم نواز کو دیتا ہوں، مریم نواز چاہے یہاں اسپتال بنائیں یا کسی فلاحی کام کے لیے استعمال کرسکتی ہیں۔
وصیت نامے میں لکھا گیا ہے کہ مریم نواز کو مکمل اختیار ہے کہ وہ اس اراضی کو جیسے چاہیں استعمال کریں۔یہ کہ مریم نواز صرف میرے بچوں کے ملکیتی رقبہ اور رقبہ ورثا تقریباً 50 کنال کو چھوڑ کر باقی مظہر کی حیات میں 50 فیصد کی مالک ہیں اور مظہر کی وفات کے بعد 100 فیصد کی مالک صرف اور صرف مریم نواز ہوں گی۔
بعدازاں اس وصیت نامے کی تصویر اور تفصیلات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مریم نواز نے بھی اپنا ردعمل دیا۔
مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس وصیت نامے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایسا کیوں کرے گا اگرچہ یہ دل کو بہت چھونے والا ہے۔
انہوں نے اپنے جواب میں اظہار محبت و تشکر کے ایموجیز بھی استعمال کیے۔
Comments are closed.