بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی کو مزید 2 سیٹیں ملنے کی امید

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں دو حلقوں میں قلیل فرق سے شکست کے بعد دوبارہ ووٹوں کی گنتی پر یہ نشستیں ملنے کی امید ظاہر کردی۔ 

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 کے حتمی نتائج ابھی تک امیدواروں کو نہیں دیے گئے۔

انھوں نے کہا کہ ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 سے جیالے امیدوار سردار قمر زمان واضح برتری سے جیت رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تبدیلی کے نام پر پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی اب شرمندہ ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 میں شکست سے بچنے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں کو ہی جلادیا گیا تھا۔

شازیہ مری نے خبردار کیا کہ اگر ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 کے انتخابی نتائج فی الفور جاری نہ کئے گئے تو دمادم مست قلندر ہوگا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ چند سو ووٹوں سے ہروائے جانے والے ایل اے 32 چکار سے جیالے امیدوار اشفاق ظفر کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور ہوچکی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بڑا پیسہ خرچ کرکے دو تین سیٹوں کا اضافہ کیا ، اگلی بار سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل اے 19 ہجیرہ سے جیالے امیدوار سعود صادق کو بھی چند سو ووٹوں سے ہروایا گیا اور وہ بھی دوبارہ گنتی کی درخواست دینے والے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ایل اے 19 ہجیرہ اور ایل اے 32 چکار سے جیالے امیدوار جیت جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.