بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: محکمہ پولیس کی تمام گاڑیاں خستہ حال ہونے کا انکشاف

پنجاب میں محکمہ پولیس کی پیٹرولنگ کی تمام گاڑیاں خستہ حال ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے جس کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق پنجاب پولیس کی پیٹرولنگ گاڑیاں اپنی مدت سے زائد چل چکی ہیں پنجاب میں کل 356 پیٹرولنگ پوسٹیں آپریشنل ہیں جبکہ پنجاب پولیس کے پاس پیٹرولنگ کی کل 500 سو گاڑیاں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پانچ سو میں سے 356 گاڑیاں پیٹرولنگ پوسٹوں پر موجود ہیں جبکہ 107 گاڑیاں دفاتر اور ایڈمن ڈیوٹی کے لیے استعمال ہورہی ہیں اور 17 گاڑیاں مکینکل خرابی کے باعث آف روڈ ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پیٹرولنگ کے لیے 2004 اور 2008 کے بعد کوئی گاڑی نہیں خریدی گئی جبکہ پیٹرولنگ کی تمام گاڑیاں اپنی مقررہ مدت اور مائلج سے زائد چل چکی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پیٹرولنگ کی 220 گاڑیاں 10 لاکھ کلو میٹر سے زیادہ چل چکی ہیں، 129 گاڑیاں 8 لاکھ 70 گاڑیاں5 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ چل چکی ہیں جبکہ 50 گاڑیاں 4 لاکھ اور 31 گاڑیاں 3 لاکھ کلو میٹر سے زیادہ چل چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.