بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ

کراچی میں منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پولیس منی لانڈرنگ کے اہم کیسز ایف آئی اے کو بھیجے گی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کراچی پولیس کے افسران کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش ایف آئی اے کرے گی۔

ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ  مقدمات کی تفصیلات پرفامہ سے بھر کر آگاہ کیا جائے، پرفامہ میں ملزم کانام، کیس کی صورتحال، منی لانڈرنگ کے ثبوت سے آگاہ کیا جائے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بڑا پیسہ خرچ کرکے دو تین سیٹوں کا اضافہ کیا ، اگلی بار سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کیسز اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت منتقل کئے جائیں گے، کیسز منتقلی کا مقصد منی لانڈرنگ کی باریک بینی سے تفتیش ہے۔

 حکام کے مطابق سی ٹی ڈی میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات ایف آئی اے طرز پر نہیں ہوسکتی، گرفتار متعدد دہشت گرد منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.