بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

والد نے لفظ ’جرات‘ حقیقی معنوں میں سمجھایا، آصفہ بھٹو

سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے والد کی سالگرہ پر کہا کہ والد کے ظلم کے سامنے ڈٹ کر کھڑنے ہونے نے ہمیں لفظ ’جرات‘ کے حقیقی معنی سمجھائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے والد آصف علی زرداری کی یادگار و نایاب تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

آصفہ بھٹو نے بہن بختاور بھٹو کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے والد کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

انہوں نے لکھا کہ ’ایک ایسے والد کو سالگرہ کی مبارکباد جنہوں نے ہمیں بتایا حقیقی ہمت وہی ہے کہ جب آپ ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوں۔‘

آصفہ بھٹو نے کہ بھی لکھا کہ ’ لوگوں کی جانب سے لگائی جانے والی تہمت اور ظلم و ستم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا ہی حقیقی جرات ہے۔‘

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی سیاسی اننگز کا آغاز ہوتے ہی علی ترین اُن کے مداح ہوگئے۔

بلاول بھٹو اور بختاور بھٹو نے بھی والد کی سالگرہ پر پیغامات پوسٹ کیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.